میجر نعیم حنیف نے آل پاکستان گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

جہلم (نامہ نگار) چوتھا آل پاکستان گالف ٹورنامنٹ اختتام پذیر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیاء و لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین کور کمانڈر نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) صباحت حسین، لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان، لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کمانڈر، میجر جنرل ہمایوں سلیم، بریگیڈئر محمد زبیر، بریگیڈئر محمد عبداللہ کے علاوہ سینکڑوں سول و فوجی حکام موجود تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں راولپنڈی گالف کلب کے میجر نعیم حنیف نے اول آ کر ٹرافی حاصل کی جبکہ پروفیشنل کیٹگری میں لاہور گالف کلب کے شاہد جاوید خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن مطلوب لاہور گالف کلب اور تیسری پوزیشن وحید بلوچ کراچی اور حمزہ امین نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔ سینئر امیچورز کیٹگری میں پہلی پوزیشن لیفٹیننٹ کرنل منصور سعید جبکہ دوسری پوزیشن بریگیڈئر طاہر محمود زاہد، تیسری پوزیشن میجر علی احمد رحیم نے حاصل کی۔ نیٹ پرائز کیٹگری میں پہلی پوزیشن احمد سعید کنڈی، دوسری پوزیشن خالد محمود نے حاصل کی۔ امیچوز کیٹگری میں گراس پرائز ذوالفقار علی ونر رہے۔ نیٹ پرائز کیٹگری میں پہلی پوزیشن احمد سعید کنڈی، دوسری پوزیشن خالد محمود نے حاصل کی۔ امیچورز کیٹگری میں گراس پرائز ذوالفقار علی ونر رہے۔ نیٹ پرائز میں میجر نعیم حنیف نے اول پوزیشن حاصل کی۔ سبسڈائریز گراس پرائز میں پہلی پوزیشن لیفٹیننٹ کرنل طارق حیدر، دوسری پوزیشن بریگیڈئر بشیر احمد اور تیسری پوزیشن بریگیڈئر خالد حنیف نے حاصل کی۔ سینئر آفیسرز میں گراس پرائزز میں پہلی پوزیشن جنرل سعید صباحت حسین، دوسری پوزیشن ایڈمرل طاہر افضل اور تیسری پوزیشن میجر جنرل جمیل رحمت نے حاصل کی۔