فٹبال فیڈریشن کے الزامات بے بنیاد، حقیقت سے کوئی تعلق نہیں : سپورٹس بورڈ

فٹبال فیڈریشن کے الزامات بے بنیاد، حقیقت سے کوئی تعلق نہیں : سپورٹس بورڈ

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں کی طرف سے پریس کانفرنس میں گزشتہ روز جو باتیں کی گئی ہیں وہ بے بنیاد ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ انتخابات میں قانونی کردار ادا کیا ہے۔ شکایات کی روشنی میں علم میں یہ بات آئی ہے کہ فیفا، پی ایف ایف کے زیرانتظام پنجاب فٹ بال ایسویسی ایشن کے انتخابات غیرجانبدار اور شفاف نہیں ہیں۔یہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبہ میں ہونے والے تمام ایسوسی ایشنز کے انتخابات کو غیر جانبدار اور شفاف بنائے۔فیڈریشن کو ہدایت جاتی ہے کہ وہ ان غیر قانونی اور بے ضابطیگیوں کی تحریری وضاحت کرے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن تاحال ان کا جواب نہیں دیا۔