جنوبی افریقن باؤلنگ کوچ ایلن ڈونلڈ مستعفی

کیپ ٹاؤن(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے باؤلنگ کوچ ایلن ڈونلڈ مستعفی ہو گئے۔ڈونلڈ جون 2011 سے کام کر رہے تھے۔ 48 سالہ سابق مستعفی کوچ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد سوچ بچار کرنے کا وقت ملا، جس کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا کہ اب رخصت ہونے کا وقت آ چکا ہے۔میرا ہمیشہ سے ایک بڑا خواب رہا ہے کہ میں کرکٹ کھیلنے کے بعد جنوبی افریقی کرکٹ کیلئے کام کر سکوں اور موقع ملنے پر انتہائی مشکور ہوں۔گزشتہ چار سال میری زندگی کے بہترین تھے۔