اظہر علی کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع دینا چاہیے: اقبال قاسم

اظہر علی کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع دینا چاہیے: اقبال قاسم

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ نوجوان کپتان اظہر علی کا امتحان تو ابھی شروع ہونا ہے انہیں وقت دینا چاہیے اور یہ کہ بنگلہ دیش آسان حریف نہیں۔ اظہر علی کو بطور قومی کپتان کسی نے نہیں دیکھا اور پہلے ہی تنقید کا شروع کیا جانا مناسب نہیں۔
اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ نوجوان کپتان کا امتحان تو ابھی شروع ہونا ہے اور انہیں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھانے کا موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگلا دیش اب آسان حریف نہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹف مقابلہ ہو گا۔