ہونڈا اٹلس نیشنل ٹینس چیمپئن شپ : عقیل خان اور جلیل خان فائنل میں پہنچ گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹینس سٹار عقیل خان اورجلیل خان ہونڈا اٹلس نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ پشاور کے علاقے نواکلی سے تعلق رکھنے والے ان خان برادرز کے درمیان فیصلہ کن معرکہ اتوار کو شام چار بجے کھیلا جائے گا۔ مینز ڈبلز فائنل میں عقیل خان اور جلیل خان نے خرم نذیر اور ہیرا عاشق کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اٹھارہ سال سے کم عمر کیٹگری کا ٹائٹل محمد مدثر نے محمد بابر کو ہرا کر اپنے نام کرلیا۔