٭خبریں ایک نظر میں٭

٭ہاکی کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز آج ہونگے ٭ 10ویں چیف آف آرمی سٹاف سکواش چیمپئن شپ کا پری کوالیفائنگ را¶نڈ مکمل ،بلال خان، عاصم خان، مجاہد حسین اور ظاہر شاہ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے، مین را¶نڈ 17 اپریل سے شروع ہو گا ٭سیف گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا٭ پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز آج ہوگا٭ ویسٹ انڈیز کا سری لنکا کے خلاف ہوم سریز کےلئے 14 رکنی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان٭فٹبال کے ریفریوں کیلئے تربیتی کورس آج ختم ہو جائے گا٭مراکش میراتھون : پانچواں مرحلہ عزیز العقد اور مریم خالی نے جیت لیا٭ آغا شوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کا فیصلہ، لاہور اور آزادکشمیر کی ٹیمیں کامیاب ٭بھارتی ہاکی ٹیم کے گول کیپر ایڈرین ڈی سوزا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا٭پہلی آئی ٹی یو ورلڈ ٹرائتھلون چیمپئن شپ جرمنی کے سٹیفن جسٹس نے جیت لی۔٭اسلام آباد ویمن باسکٹ بال ٹیم کے چناﺅ کیلئے ٹرائلز کل شروع ہوںگے۔