نوجوان کھیلوں کے میدان میں اپنے شہر کا نام بلند رکھیں : چودھری صدیق

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن وحلقہ این اے95کے امیدوار چوہدری محمد صدیق نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کیلئے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں اپنے شہر اور ملک کا نام بلند رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ روڈ منی سٹیڈیم میں پہلا سالانہ سیون سٹار آل پنجاب ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے تحریک انصاف کے راہنما اور حلقہ این اے 96 کے امیدوار بیرسٹر علی اشرف مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑی جہاں ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں وہاں آج کے معاشرہ میں پھیلی ہوئی سماجی برائیوں سے بھی چھٹکارا کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہے۔