انگلش کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا کے کیس کی سماعت 20 دن آگے بڑھادی

کراچی ( نوائے وقت رپورٹ) انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی اسپنر دانش کنیریا کے کیس کی سماعت 20 دن آگے بڑھادی، اب سماعت 21 مئی کو ہوگی۔ بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ ای سی بی ڈسپلنری کمیشن نے دانش کنیریا سے 9 مئی تک تفصیلی جواب طلب کیا ہے، جبکہ انگلش کرکٹ بورڈ 16 مئی کو جواب سے آگاہ کرے گا۔