ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان آزادی کپ کاآخری میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان آزادی کپ  کاآخری میچ کل  قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

ورلڈ الیون اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے جانیوالے آزادی کپ کے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اورآخری میچ آج کل قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلاجائے گا۔پہلے میچ میں پاکستان نے20رنزسے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرامیچ ورلڈالیون نے7وکٹوں سے جیتا۔سیریز1-1سے برابر ہونے کی وجہ سے تیسرامیچ فائنل میچ بن چکاہے۔جوٹیم تیسرامیچ جیتے گی وہی ٹیم سیریزکی فاتح ہو گی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اپنی اپنی جیت کے دعوے کئے ہیں۔ورلڈ الیون اسکواڈ میںکپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ڈیوڈ ملر، مورنی مورکل، عمران طاہر، ٹم پین، جارج بیلی، گرانٹ ایلیٹ، سیموئل بدری، بین کٹنگ، پال کولنگ وڈ، تمیم اقبال، ڈیرن سیمی اور تھسارا پریرا شامل ہیں جبکہ پاکستانی سکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان ) ،فخر زمان ، احمد شہزاد ، بابر اعظم ، شعیب ملک ، عمر یامین ، عماد وسیم ، شاداب خان ، محمد نواز ، فہیم اشرف ، حسن علی ، عامر یامین رومان رئیس ، عثمان شنوار اور سہیل خان شامل ہیں۔