چیئرمین پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ رکھنے کی غلطی تسلیم کرلی

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
چیئرمین پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ رکھنے کی غلطی تسلیم کرلی

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون کے میچز میں ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ رکھنے کی غلطی تسلیم کرلی۔واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ٹکٹوں کی قیمتیں 500، ڈھائی، 4، 6 اور 8 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔شائقین کی اکثریت یہ شکایت کرتی نظر آئی کہ وہ بڑی مالیت کی ٹکٹیں نہیں خرید سکتے.500 والے پہلے روز ہی غائب ہوگئے تھے۔نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں گراونڈ سو فیصد نہ بھرنے کی وجوہات انتہائی سخت سیکیورٹی اور مہنگی ٹکٹیں ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں ٹکٹیں مہنگی تھیں اس کے باوجود لوگوں نے میچ دیکھا لیکن یہ تجربہ اس سیریز میں کامیاب نہ ہوسکا.اس سے سبق سیکھا جائے گا اور مستقبل میں ٹکٹوں کی مناسب قیمتیں رکھی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ سخت سیکیورٹی کی وجہ سے لوگوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی لوگ ایک گھنٹے تک سڑکوں پر رہنے کے بعد مایوسی کے عالم میں گھر واپس جانے پر مجبور ہوئے۔