یونس خان پسندیدہ کھلاڑی ‘کاپی کرنے کی کوشش کرتاہوں : ہاشم آملہ

یونس خان پسندیدہ کھلاڑی ‘کاپی کرنے کی کوشش کرتاہوں : ہاشم آملہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)جنوبی افریقی کرکٹر اور ورلڈ الیون ٹیم کے اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ یونس خان میرے پسندیدہ کھلاڑی اور شخص ہیں جنہوں نے مجھے بہت متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان انتہائی نفیس، اچھے انسان اور بہترین کھلاڑی ہیں جن کے کیرئیر کے آخری میچ تک ان کی پرفارمنس کو فالو کیا ہے۔ یونس خان ہمیشہ سے میرے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں کیونکہ کیرئیر کے ابتدا سے اختتام تک انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوائے رکھا۔ یونس خان جیسے انسان کی کارکردگی ایسے کھلاڑی کے لئے مشعل راہ ہے جو طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنے کا خواہاں ہے اور یونس خان ان کے لئے ایسے ہی شخص ہیں جنہیں وہ اب تک کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔