حسن علی تیسرے میچ میں دستیاب ہونگے : مکی آرتھر

حسن علی تیسرے میچ میں دستیاب ہونگے : مکی آرتھر

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیم ہے نئے کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دے رہے ہیں تاکہ ورلڈکپ سے قبل ایک اچھی ٹیم بن سکے۔ قذافی سٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ 175 ایک اچھا سکور تھا اور ہماری باﺅلنگ سائیڈ کو اس کا دفاع کرنا چاہئے تھا مگر آخری پانچ اوورز میں ہماری باﺅلنگ لائن انڈر پریشر اچھا پرفارم نہیں کر سکی۔ عثمان شنواری سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک اوور دینے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ایک اچھا باﺅلر نہیں وہ ایک اچھا باﺅلر ہے اور اس کا مستقبل کافی روشن ہے۔ دوسرے میچ میں ورلڈ الیون کی طرف سے ہاشم آملہ بہت اچھا کھیلے آخر میں تشارا پریرا نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔ ہمارے باﺅلرز سے اچھے یارکر نہیں ہو سکے۔ محمد عامر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ واقعی فرق تو پڑتا ہے مگر مواقع دینے سے ہی نئے لڑکوں کی صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے ۔عمر امین سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم میں ریزورباﺅلر ہوتا ہے ہماری ٹیم میں عمر امین ہے ضرورت پڑنے پر ضرور کھلائیں گے۔ حسن علی اگلے میچ میں ضرور ہوگا ہم نے آگے مسلسل کرکٹ کھیلنی ہے۔ دوسرے میچ میں چند آسان کیچز چھوڑے اور کچھ رنز فالتو دیئے جس سے میچ پر بہت فرق پڑا۔