فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کی معطلی آج ختم ہو جائیگی

فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کی معطلی آج ختم ہو جائیگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل فاسٹ باولر محمد عرفان کی معطلی آج ختم ہو جائےگی۔ محمد عرفان کو 10لاکھ روپے جرمانہ اور باہمی رضا مندی کوڈ کے تحت ایک سال کی سزاہوئی تھی جس میں 6ماہ کی معطلی بھی شامل تھی۔محمد عرفان کو 14مارچ کو معطل کیا گیا تھا اور آج ان کی معطلی کی سزا ختم ہو جائےگی۔اینٹی کرپشن یونٹ کی کلیئرنس کے بعد محمد عرفان کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔