احمد شہزاد نے ٹی ٹونٹی میچوں کی نصف سنچری مکمل کر لی

احمد شہزاد نے ٹی ٹونٹی میچوں کی نصف سنچری مکمل کر لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنگ بلے باز احمد شہزاد کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی نصف سنچری مکمل ہو گئی۔ انہوں نے اپنے ٹی ٹونٹی میچز کی نصفف سنچری ورلڈ الیون کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے ذدوسرے میچ میں مکمل کی۔ اس سے قبل کھیلے گئے 49 میچوں میں احمد شہزاد نے ایک سنچری اور 6 نصف سنچریوں کی مدد سے ایک ہزار 172 رنز بنا رکھے تھے۔ احمد شہزاد کا محدود اوورز کے اس کھیل میں زیادہ سے زیادہ سکور 111 رنز بغیر آوٹ کے ہے جو انہوں نے 2014ءکے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکہ میں بنائے تھے۔