پریزیڈنٹ ٹرافی فائنل:سوئی ناردرن پہلی اننگز میں386 رنزپرآؤٹ

پریزیڈنٹ ٹرافی فائنل:سوئی ناردرن  پہلی اننگز میں386 رنزپرآؤٹ

ملتان(سپورٹس ڈیسک ) پریزیڈ نٹ کرکٹ ٹرافی کے فائنل میں سوئی ناردرن گیس کی ٹیم پہلی اننگز میں386 رنز پر آوٹ ہوگئی۔سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے پہلی نا مکمل اننگز 226 رنز تین وکٹ سے شروع کی۔ نعیم الدین نے192جبکہ کپتان مصباح الحق 67 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ عاطف نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں یو بی ایل کی 6 وکٹیں86 رنزپر گر گئیں۔ عابد علی 31 رنز بناکر ناٹ آئوٹ ہیں‘ یاسر شاہ نے دو جبکہ سمیع اللہ  نیازی اور عمران علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔