پاک پنجاب نے بھارتی ٹیم کو کبڈی میچ میں شکست دیدی

پاک پنجاب نے بھارتی ٹیم کو کبڈی میچ میں شکست دیدی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)لائلپور انٹرنیشنل گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ شروع ہوگیا ہے۔ پہلے میچ میں پاک پنجاب کی ٹیم نے ہریانہ انڈیا کی ٹیم کو 13کے مقابلے میں 28پوائنٹس سے ہرایا۔ سی پی او الیون ٹیم نے لائلپور ینگسٹرزٹیم کو 22کے مقابلے میں 27سکور سے شکست دی۔  ڈی سی او الیون نے ہریانہ انڈیا کے  26کے سکور کے مقابلے میں 35سکور سے فتح حاصل کی۔چوتھے مقابلے میں انڈیا پنجاب نے لائلپور ینگسٹرزکو 21۔38سے ہرادیا۔ پاک پنجاب نے سی پی او الیون کو 14۔36اور ڈی سی او الیون نے انڈین پنجاب کو 22کے مقابلے میں 36پوائنٹس سے شکست دی۔