ورلڈکپ جیت کر قوم کو تحفہ دینگے : کامران اکمل

ورلڈکپ جیت کر قوم کو تحفہ دینگے : کامران اکمل

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر )قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پوری تیاری کے ساتھ بنگلہ دیش جارہے ہیں اور میگا ایونٹ جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے۔ ٹیم میگا ایونٹ میں کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہے ،سینئرز اور جونئیرز  پر مشتمل قومی سکواڈ کسی بھی بڑی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔قومی ٹیم  کی موجودہ حالات میں تیاریاں مکمل ہیں ۔