نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرری تک قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ

نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرری تک قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ

 لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرری تک پاکستانی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیاہے ٗنئے سلیکٹر ز سے رائے لے کر یہ فہرست تین ماہ کی تاخیر سے جاری کی جائے گی۔ نئے چیف سلیکٹر راشد لطیف 7اپریل کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے اگلے دن اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ راشد لطیف کی مشاورت سے پی سی بی دیگر سلیکٹرز کا اعلان کریگا۔ اظہر خان کی سربراہی میں سابقہ سلیکشن کمیٹی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے فہرست پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کردی تھی تاہم پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا خیال ہے کہ راشد لطیف اور ان کے ساتھی چونکہ ورلڈ کپ کی پلاننگ کررہے ہیں  اس لئے ان کی مشاورت سے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کو حتمی شکل دینی چاہیے۔