چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ اور شاہد آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں فریقین سیزفائرپررضامند ہوگئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ اور شاہد آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں فریقین سیزفائرپررضامند ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ اورسابق کپتان شاہد آفریدی کےدرمیان گلے شکوے ہوئے۔ ایک گھنٹے سے زائد ہونے والی ملاقات میں فریقین نے سیز فائرکرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی کو روک دیا ہے۔ ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ اس ملاقات میں شاہد آفریدی کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابتدائی طورپر کاؤنٹی کرکٹ کیلئے این او سی جاری کرنے کامعاملہ بھی طے پا گیا ہے جس کے بعد امکان ہے کہ آئندہ چند روزمیں سابق کپتان کواین اوسی جاری کردیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں شاہد آفریدی کی پاکستان کرکٹ میں واپسی کیلئے راستہ تلاش کیا جائے گا۔ ذرائع نے دعوٰی کیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف صدرآصف علی زرداری کی ہدایت کی روشنی میں ہوئی ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے شاہد آفریدی اوراعجازبٹ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم کسی قسم کاتبصرہ کرنے سے انکارکردیا