سعید اجمل غیر رسمی بائیومکینک ٹیسٹ میں کلئیر ہو گئے ہیں ۔ جادوگر اسپنر کا باولنگ ایکشن تیرہ ڈگری تک آگیا ۔ان کا باضابطہ ٹیسٹ اب چوبیس جنوری کو بھارتی شہر چنائی میں ہوگا

سعید اجمل غیر رسمی   بائیومکینک ٹیسٹ  میں کلئیر  ہو گئے ہیں ۔ جادوگر اسپنر کا باولنگ ایکشن تیرہ ڈگری تک آگیا ۔ان کا باضابطہ  ٹیسٹ اب چوبیس جنوری کو بھارتی شہر چنائی میں ہوگا

سعید اجمل ان دنوں انگلیںڈ میں ہیں جہاں  سابق آف اسپنر  ثقلین مشتاق بھی ان کے ساتھ ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل نے برمنگھم کی لیبارٹری میں غیر رسمی بائیومکینک ٹیسٹ کرایا ۔ اس موقعے پر ثقلین مشتاق بھی ان کے ساتھ تھے ۔ ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق سعید اجمل کا باولنگ ایکشن اب درست ہے اور ان کے بازو کا خم پندرہ ڈگری سے کم ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل کا باولنگ ایکشن اب تیرہ ڈگری ہو گیا ہے ۔جادوگر اسپنر کا باضابطہ ٹیسٹ چوبیس جنوری کو چنائی کی لیب میں ہو گا ۔جس سے کلیئر ہونے کے بعد وہ عالمی کرکٹ میں ایک بار پھر ان ایکشن ہو سکتے ہیں ۔اور نتیجہ ناکام ہونے کی صورت میں سعید اجمل پر ایک سال تک کی پابندی لگ سکتی ہے ۔ انگلینڈ میں ٹیسٹ کے بعد سعید اجمل نے کہا وہ پوری طرح مطمئن ہیں اور پرامید ہیں کہ  چوبیس جنوری کو باضابطہ ٹیسٹ بھی کلئیر کرلیں گے۔انہوں نے کہا بھرپور تعاون پر وہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان کے شکر گزار ہیں