ون ڈے:روہت شرما3ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے بلے بازبن گئے
چندی گڑھ (سپورٹس ڈیسک )بھارتی بلے باز روہت شرما ایک روزہ بین الاقومی میچوں تین ڈبل سنچریاں بنانیوالے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔سری لنکا کے خلاف اْن کی دوسری ڈبل سنچری ہے۔سری لنکا کیخلاف چندی گڑھ میں دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران روہت شرما نے 208 رنز بنائے۔کسی بھی اننگز میں اْن کا سب سے زیادہ انفرادی سکور 264رنز ہے۔