شرما کی ڈبل سنچری ‘بھارت نے سری لنکا کو دوسرا ون ڈے ہرا دیا‘ سیریز برابر
چندی گڑھ(سپورٹس ڈیسک ) بھارت نے سری لنکا کو دوسرا ون ڈے 141رنز سے ہراکر کرتین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ۔ بھارت نے چار وکٹوں پر 392رنز بنائے ۔کپتان روہت شرما نے153 گیندوں پر 12چھکوں اور 13چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 208 رنز بنائے ۔ڈبل سنچری کرنے پر روہت شرما کی بیوی کی آنکھوں میں خوشی سے آنسو آگئے ۔ شیکھر دھون 68اور ایس آئر 88رنز بناکر نمایاں رہے ۔ سری لنکن ٹیم 8وکٹوں 251رنز بناسکی ۔ اینجلو میتھیوز نے111رنز بنائے ۔ روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بھارت نے 100ویں مرتبہ 300سے زائد رنز بناکر عالمی ریکار بنا دیا ‘آسٹریلیا96مرتبہ کارنامہ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔