شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
اسلام آباد (این این آئی)شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اورٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ میچز 16 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونگے،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ 18 دسمبر سے کھیلا جائیگا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ 12ممالک کے 24غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کرینگے ٗٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 22 دسمبر کو ، سیمی فائنل 23 دسمبر کو جبکہ فائنل 24 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔ ٗ اس ٹورنامنٹ مینز اور ویمنز ایونٹ کیلئے الگ الگ ٹرافیاں رکھی گئی ہیں ۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 15ہزار ڈالر ہے، بلاول بھٹو زرداری 18دسمبر کو اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کرینگے جبکہ آصفہ بھٹو 24دسمبر کو اس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ہونگی اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگی۔