بھارتی کرکٹرروہٹ شرما کی ون ںڈے میں تیسری ڈبل سنچری
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)نڈیا کے روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں 208 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ایک روزہ کرکٹ میں اپنی ڈبل سنچریوں کی تعداد تین تک پہنچا دی ہے۔وہ دنیائے کرکٹ میں ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں ایک سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔جبکہ بھارت نے 141رنز سے سری لنکا کو شکست دے کر سریز 1-1سے برابر کر لی۔بدھ کو چندی گڑھ میں کھیلے جانے والے میچ میں روہت نے 153 گیندوں پر 208 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس میراتھن اننگز میں انھوں نے 13 چوکے اور 12 چھکے لگائے۔اور روہت شرما نے ویوین رچرڈز کا 37 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ان کی اس جارحانہ اننگز کی بدولت انڈین ٹیم اس میچ میں مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 392 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے 8وکٹس پر 251رنز بنا سکی۔اس اننگز کے دوران اپنی آخری 27 گیندوں میں روہت شرما نے 341 کے سٹرائیک ریٹ سے بلے بازی کی اور 11 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے اپنے سکور
میں 92 رنز کا اضافہ کیا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ روہت شرما نے سری لنکن بولروں کو تخت? مشق بنایا ہو۔ انھوں نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی تین ڈبل سنچریوں میں سے دو سری لنکا کے خلاف ہی بنائی ہیں۔اس سے قبل جب 2014 میں کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے میں کامیاب ہوئے تھے تو ان کا سکور 264 رنز تھا جو کہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے۔روہت نے اپنے کریئر کی پہلی ڈبل سنچری 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف بنائی تھی۔آج تک انٹرنیشنل کرکٹ میں سات ڈبل سنچریاں بنی ہیں جن میں سے پانچ انڈین بلے بازوں نے بنائی ہیں۔ ان میں روہت شرما کی تین ڈبل سنچریوں کے علاوہ سچن تندولکر اور وریندر سہواگ کی ایک، ایک ڈبل سنچری شامل ہے۔ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دیگر دو بلے باز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپتل ہیں۔