انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیوشکلا نے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔

انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیوشکلا نے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ لاہورمیں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد آئی سی سی نے پاکستان کو سکیورٹی کے حوالے سے کلیئر نہیں کیا لہذا دسمبر دوہزار بارہ تک دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی کرکٹ سیریز کا امکان نہیں ،واضح رہے کہ ورلڈ کپ دوہزار گیارہ کے سیمی فائنل میچ کے بعد پاک بھارت وزرائے اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز جلد شروع کرانے کا اعلان کیا تھا جبکہ بھارتی ٹیم کے جلد دورہ پاکستان کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔