ثانیہ مرزا کی نریندر مودی سے ملاقات
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے گذشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ثانیہ مرزا کی والدہ نسیمہ مرزا بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ثانیہ مرزا کو یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملاقات کیلئے بلایا تھا۔