ورلڈ سکواش ڈے‘ دو روزہ ویمن سکواش ٹورنامنٹ اسلام آبادمیں ہوگا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) ورلڈ سکواش ڈے دنیا بھر میں 14 اکتوبر کو منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان بھر میں سکواش کی قومی فیڈریشن اور صوبائی ایسوسی ایشن سکواش ٹورنامنٹس کا انعقاد کر رہی ہیں۔ پاکستان سکواش فیڈریشن نے دو روزہ ویمن سکواش ٹورنامنٹ کا اعلان کیا ہے۔ جس میں دو کیٹاگریز ویمن سینئر اورگرلز انڈر۔ 19 کے ایونٹ ہونگے۔ یہ ٹورنامنٹ 13 اور 14 اکتوبرکو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے مصحف سکواش کپملیکشن میں ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر تین لاکھ روپے (ڈیڑھ لاکھ برائے سینئر) اور (ڈیڑھ لاکھ روپے برائے گرلز انڈر۔ 19) کیش ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے رینکنگ ویمن اور گرلز نے شرکت کنفرم کی ہے۔