بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی20آج کھیلا جائیگا

دکن(صباح نیوز)بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 آج (جمعہ کو)کھیلا جائیگا۔فیصلہ کن ٹی20میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے حیدر آباد، دکن میں کھیلا جائےگا۔دونوں ٹیمیں ٹی20 میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔آسٹریلوی ٹیم دورہ بھارت پر بھارتی ٹیم کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیل رہی ہے ۔سیریز کاتیسرا ور فیصلہ کن میچ آج(جمعہ کو )پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے حیدر آباد، دکن میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ بھارت نے پہلے میچ میں کینگروز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج(جمعہ کو)حیدرآباد، دکن میں کھیلا جائے گا۔اپنے بیان میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے تیسرے ٹی 20 میچ کےلئے اپنے ٹیم کو مکمل فٹ اور جیت کے لیے پرعزم قراردیا ہے اور کہا ہے کہ تیسرے ٹی 20 میچ میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹی20 سیریز بھی اپنے نام کریں گے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر بھی جیت کے لیے پر امید ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی 20میچ میں بھی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کرینگے۔ انہوںنے کہا کہ دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دینے کے لئے کھلاڑیوں کو کھیل میں مزید بہتری لانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور بھارتی کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہے۔