راولپنڈی نے پی ٹی وی کو 156رنز سے شکست دیدی
راولپنڈی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے تیسرے مرحلے میں عطاءاللہ کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت راولپنڈی نے پاکستان ٹیلی ویژن کو چار روزہ میچ میں 156 رنز سے ہرا دیا، عطاءاللہ نے میچ میں 12 وکٹیں لیکر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے چوتھے اور آخری روز راولپنڈی کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 272 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور اس نے پی ٹی کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 267 رنز کا ہدف دیا، بابرحسین 66 اور بہرام خان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، رضوان اکبر نے 5 وکٹیں لیں، جواب میں پی ٹی وی کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی، عطاءاللہ کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے پی ٹی وی کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، محمد عرفان تھری 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، عطاءاللہ نے 5 وکٹیں لیں۔