ویسٹ انڈیز اور سری لنکا ویمن کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
اینٹیگا (آن لائن)ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے کل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔