پی این ایس سی کے چیئرمین عارف الٰہی سے کے ایچ کے سیکریٹری حیدر حسین کی ملاقات

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کے ایچ کے سیکریٹری حیدر حسین نے پی این ایس سی کے چیئرمین عارف الہی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں گریڈ 22 میں ترقی ملنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر بریگیڈئر راشد صدیقی اور اسپورٹس آرگنائزر غلام محمد خان بھی موجود تھے۔ حیدر حسین نے عارف الہی سے درخواست کی کہ وہ ہاکی کے فروغ کے لیئے کے ایچ اے کی مدد کریں اور پی این ایس سی کی ٹیم کو بحال کریں جو ماضی میں ملک کی ایک بڑی ٹیم ہوا کرتی تھی۔چیئرمین پی این ایس سی عارف الہی نے کہا کہ پی این ایس سی ملک کا قومی ادارہ ہے اور ہم سوشل کارپوریٹ رسپانسبلٹی کی سطح پر صحت, تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں تو پھر کیوں نہ ہم قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالیں۔انہوں نے کے ایچ اے کو اپنی اور پی این ایس سی کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر حیدر حسین نے کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ کی جانب چیئرمین پی این ایس سی عارف الہی کو کے ایچ اے کے سوونیئر پیش کئے۔