قائداعظم ٹرافی ،سوئی سدرن نے لاہورریجن بلیوز کو قابو کرلیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ میں قائداعظم ٹرافی کے تےسرے مرحلے کے چوتھے روز سوئی سدرن نے لاہورریجن بلیوز کی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔دیگر میچوں میں راولپنڈی ریجن، سوئی ناردرن گیس اور پشاور کی ٹیموں نے بھی میچ جیت لئے۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور ریجن بلیوز کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 143رنز چار کھلاڑی آو¿ٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 230رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ رضا علی ڈار 71،وقاص سلیم52، اور فرحان خان36رنز کے ساتھ نمایا ں بیٹسمین رہے۔ ضیاالحق نے چار جبکہ اظہر اتاری اور عامر یامین نے تین تین کھلاڑی آو¿ٹ کئے۔ سوئی سدرن گیس کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لئے 117رنز کا ٹارگٹ ملا جو اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا لیا۔ زین عباس نے 45اور عادل امین 26جبکہ عمر امین نے 23رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور کے شاہد نواز اور بلاول اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دیگر میچوں میں پشاور ریجن کی ٹیم نے نیشنل بنک کو 96رنز سے ہرایا جبکہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 173رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ پول بی کے میچ میں راولپنڈی ریجن کی ٹیم نے اپنی ہوم گراو¿ند پر پی ٹی وی کی ٹیم کو 156رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ۔