اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا تسلسل‘انڈیکس کم ہوکر 4230 پوائنٹس پر بند

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 266.15 پوائنٹس کی کمی سے 40237.53 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں42 ارب 42 کروڑ 78 لاکھ29 ہزار 613 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں73 کروڑ58 لاکھ 28 ہزار740 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی84 لاکھ 28 ہزار 240 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 266.15 پوائنٹس کی کمی سے 40237.53 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 154.62 پوائنٹس کی مندی سے 20326 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 395 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے73 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،306 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی،16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 104 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3کمپنیوں کے حصص کے قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ23 لاکھ 8 ہزار500 حصص کا کاروبار ہوا۔
a