نوازشریف کے جانے سے اسٹاک مارکیٹ کو 14 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ¾ بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے پاکستان کو اندرونی طور پر مستحکم کرنا ہو گا احسن اقبال

واشنگٹن (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کے جانے سے اسٹاک مارکیٹ کو 14 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ¾ بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے پاکستان کو اندرونی طور پر مستحکم کرنا ہو گا ¾سی پیک محض پاکستان اورچین کے درمیان نہیں ،جنوب ایشیا،چین اوروسط ایشیا کو ملانے والا لنک نئی منڈیاں پیداکرنے اورخطے کی ترقی کاسبب بنے گا۔واشنگٹن میں ورلڈ بینک کے حکام سے ملاقات میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک محض پاکستان اورچین کے درمیان نہیں ،جنوب ایشیا،چین اوروسط ایشیا کو ملانے والا لنک نئی منڈیاں پیداکرنے اورخطے کی ترقی کاسبب بنے گا۔وزیر داخلہ نے جان ہوپکن یونیورسٹی میں خطاب کے دور ان شرکا ءکو نیشنل ایکشن پلان اور دہشت گردی کےخلاف کوششوں سے آگاہ کیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان پرافغانستان میں سیکورٹی ناکامیوں کے الزامات مددگارثابت نہیں ہوں گے،انہوں
نے کہا کہ پاکستان خوددار ملک ہے اس لیے الزام اور اعتماد ایک ساتھ نہیں چل سکتے ¾ پاکستان کسی دوسرے کی جنگ نہیں لڑرہا بلکہ ہم اپنے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں ¾امن کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کی جنگ ہے اور حکومت پاکستان کے اقتصادی وژن کی بنیاد خطے میں امن و استحکام کی بحالی پر ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک خطے میں ممالک کے مابین باہمی روابط کو مضبوط کرنے کےلئے موثر کردار ادا کرےگا جبکہ یہ منصوبہ خطے میں باہمی روابط مضبوط بنانے کا موجب بھی ہوگا۔