ایکزنوبل سمیت چار کاروباری اداروں کا متبادل توانائی پر منتقل ہونے کا عزم

لاہور(کامرس ڈیسک)عالمی سطح پر 100 فیصد متبادل توانائی کی تیاری کے سلسلے میں کام کرنے والے ادارے آر ای 100 (RE100)میں عالمی سطح پر پینٹ بنانے والے ادارے ایکزونوبل سمیت چار بین الاقوامی ادارے شامل ہوگئے ہیں۔ آر ای 100 کے اعلامئے کے مطابق اسکے ساتھ ایکزونوبل، اے ایکس اے، بربری اور کارلس برگ گروپ شامل ہوئے ہیں، اس کے نتیجے میں متبادل توانائی کا عزم کرنے والے کاروباری اداروں کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی طور پر کام کرنے والے غیرمنافع بخش ادارے کلائمیٹ گروپ کی فلاحی ادارے سی ڈی پی (سابقہ نام کاربن ڈسکلوڑر پروجیکٹ) کے ساتھ شراکت داری آر ای 100 اقدام کی پشت پر موجود ہے۔ کلائمیٹ گروپ کے سی ای او ہیلن کلارک سن نے نئے اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا، "کاروباری عمل کی جانب سے اس انتہائی ضروری کام کے لئے ہم توقع کے برعکس پہلے ہی تین سال کے اندر 100 اراکین تک پہنچ گئے ہیں۔ مارکیٹ میں آتی تبدیلیاں جیسے متبادل توانائی کے سامان کی قیمتوں میں کمی بھی ہمارے لئے موافق رہیں۔" ایکزونوبل کے کارپوریٹ ڈائریکٹر آف سسٹین ایبلٹی آندرے وینیمان نے بتایا، "کمپنی نے متبادل توانائی کے ذرائع کو سمجھنے کے لئے کم قیمت کے ساتھ قابل ذکر کاوش کی ہیں اور اس ضمن میں ہمارے کاروبار کے لئے مواقع بھرپور ہیں۔"
a