کرکٹ کمنٹیٹرز کلب آف پاکستان کی اے آئی پی ایس کانگریس کے انعقاد پر مبارکباد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) کرکٹ کمنٹیٹیرز کلب آف پاکستان نے اسلام آباد میں اے آئی پی ایس کانگرس کے انعقاد پر صدر پاکستان سپورٹس رائیٹرز فیڈریشن امجد عزیز ملک کو مبارکباد پیش کی ہے کرکٹ کمنٹیٹرز کلب آف پاکستان کے صدر محمد ادریس نے کہا کہ 30 ملکوں کے 70 سے زیادہ مندوین کا اسلام آباد میں شاندار قیام اور کانگرس کے انعقاد کے سلسلے میں بین الاقوامی سطح کا اہتمام پاکستان کے کھیلوں کیی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائےگا سینئر نائب صدر طارق رحیم نے کہا کہ اے ایس پی ایس کے بین الاقوامی شرکاءکی اسلام آباد آمد پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگی سیکرٹری جنرل راجہ اسد علی خان نے کہا کہ ایوارڈ یافتگان اور نامور شخصیات کی قدرومنزلت میں بے پناہ اضافہ ہو ا۔