ایل سی سی اے صدارتی انتخابات نوشاد احمد کی اہلیت بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) اےسٹ زون کرکٹ اےسوسی اےشن نے خواجہ ندےم احمد کی نااہلی کے بعد ان کے گروپ کے متبادل امےدوار نوشاد احمد کےخلاف بھی اعتراضات اٹھاتے ہوئے اہلیت چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اعتراضات ثابت ہو نے پر صدارت کے امیدوارشاہ ریز روکھڑی بلا مقابلہ صدر منتخب ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون سے صدارت کے امیدوار شاہ ریز روکھڑی نے اپنے مد مقابل ایل آر سی اے کے سابق صدر خواجہ ندیم پر اعتراضات لگائے تھے جس کے بعد ان کے اعتراضات درست تسلیم کر لئے گئے اور ان کے متبادل نوشاد احمد پر بھی پی سی بی کی آئینی خلاف ورزیوں کے اعتراضات اٹھا دیئے ہیں۔