قائد اعظم ٹرافی : سوئی سدرن ‘راولپنڈی ‘پشاور ‘فاٹا کی ٹیمیں کامیاب

قائد اعظم ٹرافی : سوئی سدرن ‘راولپنڈی ‘پشاور ‘فاٹا کی ٹیمیں کامیاب

لاہو(سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کے تلیسرے مرحلے کے چوتھے روز سوئی سدرن نے لاہورریجن بلیوز کی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دےدی۔ راولپنڈی ریجن، سوئی ناردرن گیس ‘پشاور اور یوبی ایل کی ٹیموں نے بھی میچ جیت لئے۔ لاہور ریجن بلیوز کی ٹیم دوسری اننگزمیں 230رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ سوئی سدرن گیس کو جیتنے کےلئے 117رنز کا ٹارگٹ ملا جو اس نے دو وکٹوں پر پورا لیا۔ زین عباس نے 45اور عادل امین 26جبکہ عمر امین نے 23رنز کی اننگز کھیلی۔شاہد نواز اور بلاول اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پشاور ریجن کی ٹیم نے نیشنل بنک کو 96رنز سے ہرایا جبکہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 173رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ راولپنڈی ریجن کی ٹیم نے پی ٹی وی کی ٹیم کو 156رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ۔ یوبی ایل نے فاٹا کو ایک اننگز اور 130رنز سے ہر ادیا ۔ یوبی ایل کے 363رنز کے جواب میں فاٹا کی ٹیم پہلی اننگز میں 143اور دوسری میں 80رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔