اعصام الحق کوشنگھائی ماسٹرز مینز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں شکست

اعصام الحق کوشنگھائی ماسٹرز مینز ڈبلز  کے پری کوارٹر فائنل میں شکست

شنگھائی(سپورٹس ڈیسک )اعصام الحق قریشی شنگھائی ماسٹرز مینز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں شکست کھا کر باہر ہوگئے۔ وکٹر ٹراو¿سکی اور راجر فیڈرر نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ ناکامی پر مایوس آسٹریا کے ڈومنیک تھیم نے ریکٹ ہی توڑ ڈالا۔ٹینس سٹارز نے شنگھائی اوپن میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دوسرے راو¿نڈ میں سربیا کے وکٹر ٹراو¿سکی کی جیت نے شائقین کو محظوظ کیا۔ انہوں نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریا کے ڈومنیک تھیم کو 1-2 سے ہرایا۔ ناکامی پر مایوس ڈومنیک تھیم نے اپنا ریکٹ ہی توڑ ڈالا۔ ایک اور میچ میں راجر فیڈرر نے میدان مار لیا۔ سوئس سٹار نے ارجنٹائن کے ڈیاگو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔