ٹورڈی پنجاب سائیکل ریس 22 مارچ کو ہوگی

 ٹورڈی پنجاب سائیکل ریس 22 مارچ کو ہوگی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پانچویں ٹورڈی پنجاب سائیکل ریس کا آغاز 22 مارچ کو ہوگا جو 27 مارچ تک جاری رہے گی۔ ریس کا آغاز 22 مارچ کو رحیم یار خان سے ہوگا جبکہ اختتام 28 مارچ کو راولپنڈی میں ہوگا۔ سائیکل ریس میں تقرےباً 70 سائیکل سوار حصہ لیں گے۔ آرگنائزنگ سائیکل ریس ادریس حیدر خواجہ نے کہا کہ سائیکل ریس میں انٹری اوپن ہے تاہم اس میں حصہ لینے والوں کیلئے ضروری ہے ٹریننگ حاصل کریں اور ریس میں حصہ لینے والوں کیلئے ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے۔