ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تبدیل نہیں کرونگا: سنگاکارا

ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تبدیل نہیں کرونگا: سنگاکارا

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز کمارا سنگاکارا کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کے باوجود اس ٹورنامنٹ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے۔ریٹائرمنٹ کا تعلق فارم سے نہیں۔ یہ تو وقت، جگہ اور اس احساس کی بات ہے جو آپ کو درست لگتا ہے۔ یہ بات تو کبھی تھی ہی نہیں کہ میں کھیل سکتا ہوں یا نہیں۔ کرکٹ ان کے جسم پر اثرانداز ہونے لگی ہے۔اب میرے لیے یہ مشکل ہوتا جا رہا ہے اور میرے جوڑ درد کرنے لگے ہیں لیکن میں خود کو اس ٹیم کا رکن پا کر خوش قسمت محسوس کرتا ہوں۔