ورلڈکپ پری کوالیفائرز فٹبال میچ، یمن نے پاکستان کو 3-1 سے شکست دیدی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) یمن نے دوحہ میں ورلڈکپ پری کوالیفائرز فٹبال میچ میں پاکستان کو 3-1 سے شکست دیدی۔ پاکستان کی طرف سے واحد گو ل کپتان حسن بشیر نے کیا۔ ورلڈکپ پری کوالیفائرز کا ہوم میچ 17 مارچ کو لاہور میں شیڈول ہے۔