نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں واپڈا کے چار گولڈ میڈل

لاہور (نمائندہ سپورٹس) 23ویں قومی نیشنل کراٹے چیمپئن شپ اور 9ویں قومی ویمن کراٹے چیمپئن شپ شروع ہوگئی ۔ٹورنامنٹ میں جن کیٹیگریوں میں مقابلے ہورہے ہیں ان میں مینز میں انفرادی کمائٹ میں 50 کلو گرام سے کم ،دوسری کیٹگیر ی میں 55کلوگرام سے کم اور تیسری کیٹیگر ی میں 60کلوگرام سے کم ،چوتھی کیٹیگری میں 67کلوگرام سے کم ،پانچویں کیٹیگری میں 75 کلو گرام سے کم چھٹی کیٹیگری میں 84کلوگرام سے کم وزن کے کراٹے کے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے ۔ٹیم کمائٹ میں انفرادی کاتا اور ٹیم کاٹا شامل ہے ۔ویمن مقابلوں میں انفرادی کمائٹ میں 45کلوگرام، 50 کلو گرام ، 61کلوگرام ،68کلوگرام اور 68کلوگرام سے کم وزن کی خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس عثمان انور تھے۔واپڈکی ٹیم پہلے دن ایونٹ میں چھائی رہی اس نے مینر اور ویمنز کیٹیگری میں چار گولڈ میڈل حاصل کیئے ۔واپڈا کی شاہدہ اور اسرار الحق نے دو دو گولڈ میڈل جیتے۔