شیمان انور نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں زیادہ رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی

شیمان انور نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں زیادہ رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی

ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) شیمان انور نے سنگل ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں زیادہ رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 39 رنز بنا کر ایک ورلڈ کپ کے دوران ایسوسی ایٹ ممالک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے کا ریان ٹین ڈزکاٹے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ ڈزکاٹے نے 2011ءمیں 307 رنز بنائے تھے۔ شیمان انور نے پانچ میچوں میں 309 رنز بنائے جس میںیک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔