زمبابوے ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے: نوید چیمہ

زمبابوے ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے: نوید چیمہ

ایڈیلیڈ (سپورٹس رپورٹر) ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کیخلاف آخری گروپ میچ کیلئے قومی کرکٹرزنے مسلسل تیسرے روزٹریننگ جاری رکھی۔ عمراکمل نے پٹھے میں کھچاوکے باعث بیٹنگ پریکٹس نہیں کی۔ بیٹسمینوں نے ٹیم انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق نیٹس میں جارحانہ سٹروکس کھیلتے ہوئے خوب چوکے اورچھکے لگائے۔ میڈیا منیجرآغااکبرکے مطابق عمرکواحتیاط کے طورپرنیٹس میں پریکٹس نہیں کرائی گئی لیکن وہ آئرلینڈ کیخلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ آئرلینڈ کے خلاف اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیلیڈ کی وکٹ سپنرز کیلئے سازگار ہونے کی توقع اس لئے ایک فاسٹ باﺅلر کی جگہ سپنر یاسر شاہ کو موقع دیا جا سکتا ہے جبکہ عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے تاہم پلینگ الیون کا حتمی فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب کرتے وقت تمام ضروری پہلوو¿ں کا جائزہ لیا جاتا ہے اور یہ کام اتفاق رائے سے ہوتا ہے اور وہ ٹورنگ سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین ہونے کے باوجود کپتان اور کوچ کی رائے کو فوقیت دیتے ہیں کیونکہ یہ دونوں حکمت عملی تیار کرتے ہیں اور اسے عملی جامہ پہناتے ہیں۔انہوں نے یہ واضح کیا کہ سرفراز احمد کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ متفقہ تھا اور سلیکشن کے معاملے میں کوچ کسی قسم کا تعصب یا پسند ناپسند کی سوچ نہیں رکھتے۔ ناصر جمشید کو محمد حفیظ کی جگہ منتخب کیا گیا تھا وہ سپیشلسٹ اوپنر تھے، لہٰذا انھیں موقع دیا گیا اور جب ان سے اچھی کارکردگی نہیں ہوئی تو پھر سرفراز احمد کو موقع دیا گیا۔ان کی ملاقات زمبابوے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو سے ہوئی ہے اور وہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں اور کوشش ہے کہ مئی میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم بھی زمبابوے جائے۔