زمبابوے فٹبال ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر

لندن (سپورٹس ڈیسک )فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے زمبابوے کو سابق کوچ ہوزے کلوڈینی جارجینی کو رقم کی عدم ادائیگی پر فٹ بال کے عالمی کپ 2018 کے کوالیفائنگ راو¿نڈ سے نکال دیا گیا ہے۔فیفا کے مطابق زمبابوے فٹ بال ایسوسی ایشن (زیفا) مقرر مدت میں ادائیگی کرنے میں ناکام رہی ہے۔اس اقدام کے ساتھ ہی زمبابوے کی کوالیفائنگ راو¿نڈ میں کوئی میچ کھیلے بغیر ہی روس میں ہونےوالی عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔