زمبابوے اور بھارت کل آکلینڈ میں مدمقابل ہونگی

 زمبابوے اور بھارت کل  آکلینڈ میں مدمقابل ہونگی

عالمی کپ کرکٹ کے گروپ میچز آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں،انتالیس ویں میچ میں پول بی کی ٹاپر بھارتی ٹیم زمبابوے کے خلاف  کل میدان میں اترے گی، بھارت نے ٹورنامنٹ میں اب تک پانچ میچز کھیلے اور پانچوں میں فتحیاب ہوئی، بھارت پوائنٹس ٹیبل پر دس پوائنٹس کے سات ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔۔زمبابوے کی ٹیم پانچ میچز میں صرف ایک ہی جیت سکی، جبکہ چار میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اگرچہ پانچوایں میچ میں تھرڈ امپائر کے غلط فیصلے کے باعث زمبابوین ٹیم میچ جیتنے میں ناکام  رہی اور اسے صرف پانچ رنز سے شکست ہوئی،اس طرح زمبابوے کے پاس اس وقت صرف دو پوائنٹس ہیں۔ زمبابوے کا ورلڈ کپ تو ختم ہو چکا لیکن وہ بھارت کو ٹکر دے سکتی ہےدوسری جانب ٹورنامنٹ کا چالیس واں میچ پول اے کی ٹیموں آسٹریلیا اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ہوگا،آسٹریلیا ہاٹ فیورٹ ہونے کے باوجود بھی پوائٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے،اس نے پانچ میں سے تی میچ جیتے جبکہ ایک میں شکست اور ایک میچ برابر ہواسکاٹ لینڈ کی ٹیم پانچوں میں سے کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی،اور پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت آخری نمبر پر موجود ہے۔