برینڈن ٹیلر کا انگلش کاؤنٹی سے 3 سالہ معاہدہ، زمبابوے کرکٹ ٹیم چھوڑیں گے

آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر نے انگلش کاؤنٹی نوٹنگھم شائر سے 3 سالہ معاہدہ کر لیا۔ 29 سالہ بلے بازانگلینڈ کی نمائندگی بھی کر سکیں گے۔ ٹیلر نے کہا کہ یہ زندگی کا بہت بڑا فیصلہ ہے۔ اچھی ٹیم کی نمائندگی کر سکوں گا مگر زمبابوے کو چھوڑنے پر افسردہ بھی ہوں، ٹیم سے بڑی یادیں وابستہ ہیں، اچھے دوست ہیں۔ زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔