اے بی ڈی ویلیئرز نے عالمی کپ میں ہیڈن کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا

اے بی ڈی ویلیئرز نے عالمی کپ میں ہیڈن کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک ورلڈ کپ میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، وہ رواں ورلڈ کپ میں 20 چھکوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے خلاف اپنا روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے 99 رنز کی اننگز تراشی جس میں چار فلک شگاف چھکے اور چھ چوکے شامل تھے، بدقسمتی سے وہ ایک رن کے فرق سے 21 ویں سنچری بنانے میں ناکام رہے تاہم انہوں نے ایک ورلڈ کپ میں میتھیو ہیڈن کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ پروٹیز کپتان اب تک ایونٹ میں 6 میچز میں 20 چھکے لگا چکے ہیں۔