انگلینڈ کو شکست دے سکتے ہیں: افغان کوچ

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے افغانستان ٹیم کے کوچ اینڈی مولز نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم رواں ورلڈ کپ کے آخری میچ میں انگلش ٹیم کو اپ سیٹ شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کھلاڑیوں نے میگا ایونٹ سے بہت کچھ سیکھا ہے، میں اپنی ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے مطمئن ہوں، کھلاڑیوں میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ موجود ہے اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ اگر ٹیم پوٹنیشنل کے مطابق کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوئی تو وہ انگلینڈ کو حیران کر سکتی ہے۔